” ایک نو مسلم کے قلم سے” عاجز کو زمانہِ عیسائیت میں ہی اس بات ادراک ہو گیا تھا کہ اس کرہِ ارض پر پائی جانے والی ہر اچھائی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت طیبہ سے مستعار ہے یا کم از کم انبیاء سابقہ علیہ السلام سے. قصہ مختصر یوں ہے کہ شعوری حیات کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی صالح مسیحی بننا میرا جنون تھا. بارہا کوشش کے آبائی مذہب کا فلسفہِ عقائد و عبادات، تہوار اور رسومات کبھی بھی میری عقل و روح کی تسکیں و راحتِ جاں کا ساماں نا کرسکا. کیونکہ مطالعہ عیسائیت سے سامنے آنے والا تصورِخدا اپنے ظعوف کی وجہ سے اس قدر مایوس کن تھا کہ ناقابل بیاں ہے، تعظیمِ یسوع المسیح میں ایسا مبالغہ کہ جہاں خدا کی بھی ثانوی حیثیت معلوم ہوتی تھی. توہین انبیا میں کلیساؤں نے شرق و غرب اپنا کوئی ثانی نہیں چھوڑا. اوراپنی خواہشات کی تکمیل کے لئے کلامِ مقدس کو اس انداز سے خلت ملت کرکے پیش کیا کہ مسیحی مذہب کے عقائد و نظریات، عبادات اور رسومات محض ایک افسانوی منظر پیش کر رہے تھے . اور یوں میرا آبائی دھرم میرے لئے ایک خوابِ تاریک بن کے راہ گیا. دینِ فطرت کی تلاش میں دیگر مذاہب کے ساتھ ساتھ مطالعہ اسلام بھی ناگزیر تھا مگر وراثت میں ملنے والی اسلام دشمنی اسلام اور پیغمبر اسلام کو سمجھنے میں ہمیشہ ہی مانع رہی مگر جب غیر مسلم بشمول مسیحی رہنما و مبلغین مفکر و مصنف، ، ماہرِ تعلیم، فلکیات و عرضیات، مورخ و فلسفی، قیمیا گر و قانون ساز، یہاں تک کہ عظیم ریاستوں کے فاتحین و تحتنشینوں کو اسلام اور پیغمبر اسلام کی مداح کرتے دیکھا تو آنکھیں کھلی کی کھلی راہ گئیں. یہ تصویر کا دوسرا رخ تھا جس سے کشتِ جگر نرم پڑ گئی اور مطالعہ اسلام سے ھدایت مجھ پر بارانِ رحمت کی طرح برسنے لگئی. روح کو تطہیر بخشنے والی کتاب قرآن مبین کے آفاقی پیغام کو سمجھنا میرے لئے کوئی مشکل نہیں تھا مطالعہ قرآنِ مبین سے پتہ چلا کہ اللہ سبحان و تعالٰی واحد و یکتا ہے اسکے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں خالقِ عرض و سماوات اور جو کچھ اس میں ہے سب کچھ کا مالکِ حقیقی وہی ہے اور بالآخر سب کو اسی کی طرف لوٹ کرجاناہے. کتابِ فرقان سے حلال و حرام، فرمانبرداری و نا فرمانی اظہر من الشمس سب واضع کردیا گیا ہے اب حلال اور فرمانبرداری اختیار کرنے والوں کے کے لئے نعمتوں بھرے باغات یعنی جنتیں ہیں جبکہ حرام و نا فرمانی کی روش اختیار کرنے والوں کا ٹھکانہ مقامِ آتش و جحیم یعنی جہنم ہے اور انہیں دو مقامات یعنی مقامِ راحت و آرام اور مقامِ بد کی نشاندہی کے لئے اللہ نے لاکھوں انبیاء علیہم السلام کو مبعوث کیا جبکہ نبیِ رحمۃ اللعالمین کی بعث اسی سلسلہِ انبیاء کی وہ آخری کڑی تھی بلکتی ہوئی بے راہ انسانیت جسکا انتظار کرہی تھی. مزید کتبِ سابقہ پر نظر دوڑائی تو رخ شمس و قمر آئینہ دار دکھائی دینے لگا کہ یہ تو وہی نبی ہیں جسکی دعا ابراہیم علیہ السلام نے کی تھی اور یعقوب علیہ السلام نے جنکو شیلوا کہہ کر یاد کیا تھا. یہی تو ہیں وہ نبی مثلِ موسٰی اور جنکے بارے لکھا ہے کہ وہ فاران کی چوٹیوں سے دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ جلوہ افروز ہوا. یہ تو وہی رسولِ جمیل ہیں جو زبورِ داؤد کامرکزی حُسن اور جنکو داؤد علیہ السلام محمدیم کہہ کر پکارتے تھے. فارقلیط، مددگار، وہ نبی اور سچائی کی روح کہہ کر ابنِ مریم علیہ السلام نے جنکی نوید سنائی تھی. بگوت پوران نے کالکی اوتار، گوتم بدھ نے مَایتریّا اور پارسی مذہب کی کتب نے جِس سوِی شَنتْ کی بشارتیں دیں محمد صل اللہ علیہ و سلم وہی نبیِ محترم تو ہیں کہ جنکو زمان و مکاں کے فضائلِ کثیر عطا کر کے تمام خلق پر افضل کیا، جنکو حسن ظاہر بھی دیا ، حسن باطن بھی ، نسب عالی بھی رسالتِ اکمل بھی ، کتاب ابدی بھی ، علم و حکمت بھی، شفاعت محشر بھی ، حوض کوثر و مقام محمود بھی ، کثرت امت بھی، رعب و غلبہ بھی ، کثرت فتوح بھی، ایسی نعمتیں برکتیں اور فضیلتیں بھی کہ جنکو شمار میں لانا حقیقتاً محال ہے. مطالعہ سیرت سے قلبِ مضطرب کو یقینِ کامل ہوگیا کہ محمد عبدِ صالح ہی نہیں بلکہ نبی اللہ و محمد رسول اللہ بھی ہیں. مجھے یوں محسوس ہورہا تھا جیسے ربِ کعبہ نے تمام انبیاء و رسول کی صفات جمیلہ و اوصاف حمیدہ اپنے کمال کے ساتھ محمد رسول اللہ میں یکجا و جاگزیں کردیں ہو. ‎ کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم تاریخِ انسانی میں بلند کردار، شیریں گفتار، خوش اخلاق، کریمانہ عادات، غناو سخاوت بے حساب، عفو و درگزر میں لاجواب، صابر و شاکر حکیمانہ و فاضلانہ بصارت و معاملات اور عبادت گزاری کی وجہ سے اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے سب سے زیادہ بامروت، خیر اور دور اندیش، راست گو، نرم پہلو ، نیک و پاک نفس، پابند عہد، سب سے بڑھ کر سچے اور امانتدار حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نا صرف اپنی قوم میں صادق اور امین کے لقب سے جانے، پہچانے جاتے تھے. بلکہ دشمنانِ دین و جاں تا دمِ آخر آپکے معترف بھی تھے . ان تمام جملہ اوصاف کے ساتھ اللہ نے نا صرف آپ کو عبدِ کامل و رسول اللہ بنایا بلکہ آپ کو خاتم النبیین و المرسلین کا اعزاز بھی حاصل ہوا یعنی اب محمد رسول اللہ کے بعد نا کوئی نبی آئے گا اور نا ہی کوئی رسول. اب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم ہی وہ فرد کامل و اکمل اور قابل اطاعت و اطباء ہیں کہ جنکے طریقہ و سلیقہِ حیات ہی ضابطہِ حیات و صراط المستقیم ہے کہ جسے اب اپنا کر ہی بنی نوع انسان کے لئے رضائے الٰہی اور حیاتِ جاوداں کا حصول ممکن ہے. میں کوہِ یقین کی اس بلندی پر جاچکا تھا کہ جہاں میں یہ کہنے پر مجبور تھا کہ اگر محمد نبی اللہ و رسول اللہ نہیں تو پھر آج تک دنیا میں کوئی نبی یا رسول آیا ہی نہیں. جب عقل و شعور، قلب و جگر ظاہر و باطن اس بات پر یکجا و متحد ہوگئے کہ اسلام ہی وہ دین فطرت ہے کہ اک زمانے سے میں جسکی تلاش میں تھا تو بغیر کسی تردد کے یہ عاجز بفضلِ الرحمن حلقہ بگوش اسلام ہوگیا. میرے اللہ تجھے پایا تو دل کو چین ملا اک زمانے سے میری روح تیری تلاش میں تھی. عاجز عبد الوارث

Categories: Article's