یقیناً اسلام ہی وہ دین مبین ہے جس کی خاطر لوگ اپنی جان، مال، والدین اور آل اولاد کے چھوٹ جانے کی بھی پرواہ نہیں کرتے۔ اسی وجہ سے ایسے لوگ ہر زمانے میں قابلِ رشک ہوتے ہیں۔ ایسے ہی بہن بھائیوں کی تالیفِ قلب، اشک شوئی، دل جوئی اور احساسِ محرومی و تنہائی کو دُور کرنے کیلئے حقوق الناس ویلفئیر فاؤنڈیشن نے آغازِ رمضان میں ہی نومسلمین کی سحر و فطار کے لئے راشن، کپڑے اور نقد عیدی کا اہتمام کر دیا تھا اور اَب قرآن و سنت کی اشاعت کے عالمی ادارے دار السلام کے بھر پور تعاون سے 23 رمضان بروز اتوار نومسلمین کے لئے افطار پارٹی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس میں نا صرف افطاری کا بہترین انتظام کیا گیا ہے بلکہ بہنوں کے لئے مہندی اور چوڑیوں کا اور مردوں کے لئے ٹوپی، تسبیح ، عطریات اور بچوں کے لئے غبارے چاکلیٹ اور کھلونوں کے بہترین فری اسٹال کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ مزید یہ کہ آنے والے تمام نو مسلم مرد، خواتین اور بچوں کے لئے دارالسلام کی جانب سے قرآن مجید، اسلامی کتب، کھجور اور دیگر ہدیہ و تحائف کا انتظام کیا گیا ہے۔ آپکے رابطے میں جتنے نومسلم حضرات و خواتین ہوں انکو اس پروگرام میں بھرپور دعوت دیجئےاور آپ سے بھی اس پروگرام میں شرکت کی درخواست کی جاتی ہے ! آئیے اور ان لوگوں کی خوشیوں کو دوبالا کیجئے جنہوں نے محض اللہ کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیا۔ وقت : بعد از نماز عصر 5pm ایڈریس :قرطبہ مسجد دارالسلام اپر مال سکریٹریٹ لاہور حقوق الناس ویلفیئر فاؤنڈیشن (سنٹر فار نیو مسلمز)

Categories: Article's